70سال گزرنے کے باوجود شفاف انتخابات نہیں کراسکے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاآزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی آزادی ہےکہ70سال گزرنے کے باوجود شفاف انتخابات نہیں کراسکتے۔

بلاول بھٹو نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف جمہوریت کو مانتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں یہ کس قسم کی جمہوریت ہے؟، یہ کس قسم کی آزادی ہے 70سال گزرنے کے باوجودشفاف انتخابات نہیں کراسکتے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالا گیا، ان کا حق ان سے چھینا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے دور میں بھی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، یہ کس قسم کی آزادی ہے جہاں کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔ بلاول بھٹق نے عوام کے متعلق کہا کہ عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔ سلیکٹڈ حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے۔ جو یہ کہتے تھے کہ دونہیں ایک پاکستان بنے گا، آج وہ عوام کوتکلیف پہنچا رہے ہیں، مزدوروں ، کسانوں کیلئے کوئی ایمنسٹی اسکیمیں نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں