یوم نسواں: وزیراعظم اور آرمی چیف کا خواتین کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  یومِ نسواں پر اپنے پیغامات میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں مادر ملت فاطمہ جناح کو قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں قائد کے ساتھ ڈٹ رہنے پر سلام پیش کیا اور وطن عزیر کی تمام بیٹیوں کے لیے عہد کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ ہم خواتین کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق قومی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں‘۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

On Women’s Day, we pay tribute to Fatima Jinnah who stood steadfastly beside the Quaid in his struggle for Pakistan. We reaffirm our commitment to ensuring women a secure & enabling environment to play their rightful role in our nation’s development.

5,706 people are talking about this

آرمی چیف کا پیغام

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’خواتین دفاع پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ پوری قوت کے ساتھ موجود ہیں، خاص طور پر شہدا کے خاندانوں کی بہادر خواتین قابل قدر ہیں۔‘

جنرل قمر جاوید باجوہ نہوں نے خواتین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو ترقی کی جانب بڑھانے کے لیے پاکستان کی عظیم خواتین کا کردار اور ذمہ داری ہے‘۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

“Contributions of women on duty in uniform, at household and especially the ones of martyrs’ families are greatly valued. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan”, COAS.

3,576 people are talking about this

واضح رہےکہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدصنفی امتیاز کے خاتمے ، خواتین کے مساوی حقوق اور ان کی اعلی تعلیم کی کوششوں کے لیے جدوجہد کرنا ہوتا ہے۔

2019-03-08

اپنا تبصرہ بھیجیں