گلز کلیپ فل اور جیولین الگرٹ ٹائٹل کے فاتح،کروشیا میں رننگ مقابلے

زغرب، کروشیا: کروشیا میں پہاڑی اور میدانی ٹریک پر رننگ کا مقابلہ گِلز کلیپ فِل نے جیت لیا، ویمن ایتھلیٹ جیولین اِلگرٹ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا کے مختلف ایریاز پر رننگ مقابلہ ہوئے، مرد و خواتین ایتھلیٹس کی انٹری نے دوڑ کو دلچسپ بنا دیا۔ رات کے اندھیرے میں ریس کا آغاز ہوا، مصنوعی روشنیوں میں دوڑ کے مناظر توجہ کا مرکز بن گئے۔

میدانی اور پھر پہاڑی ٹریک نے ایونٹ کو اعصاب شکن کر دیا، 30 ملکوں کے سات سو رنرز اِن ایکشن ہوئے، ایک سو اٹھارہ کلومیٹر تک کی دوڑ میں فرانس کے گِلز کلیپ فِل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔بچوں کے ساتھ فنشنگ لائن عبور کرنے کا نرالہ سٹائل بھی سب کو خوب بھایا، جرمن کی ویمن ایتھلیٹ جیولین اِلگرٹ نے کامیابی سمیٹی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 19 گھنٹے میں طے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں