کرتار پور راہداری کا افتتاح کچھ دیر بعد، وزیراعظم عمران خان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کرتارپور پہنچ گئے ہیں اور کچھ دیر بعد کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

کرتارپور راہداری کے افتتاح کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود ہیں۔

کرتارپور آمد پر وزیراعظم عمران خان نے ٹرمینل ون اور امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے چلائی جانے والی شٹل سروس سے گورداوارہ پہنچے۔ امیگریشن کاؤنٹرز پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یاتری کے طور پر پاکستان آنے والے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ان سے خیریت بھی دریافت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں