کرتار پور راہداری معاہدہ امن کا عملی ثبوت ہے : فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری معاہدہ امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے، معاہدہ بھائی چارے کے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگیا، جس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا وہ آج ایک سال کے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے، ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں، پاکستان ہمہ جہت ثقافت، مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا گھر ہے، آئین پاکستان یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، قومی پرچم کا سفید رنگ ان کی نمائندگی کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں