کراچی :موسیٰ کالونی میں رینجرز کی کارروائی ، پانچ مشتبہ گرفتار

تین سو وارداتوں میں ملوث ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، سرجانی ٹائون میں فائرنگ سے میاں بیوی زخمی
کراچی کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں رینجرز نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، پولیس نے تین سو وارداتوں میں ملوث ملزم کو دھر لیا ۔ سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔ رینجرز نے گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی ۔ مخصوص گلی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں کالعدم جماعت کے 2 کارندے بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے گارڈن روڈ عباسی چوک سے تین سو وارداتوں میں مطلوب ملزم خدا بخش عرف گڈو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گزری سے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا گیا جو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔ محمود آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ ادھر سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔
2016-06-01

اپنا تبصرہ بھیجیں