کراچی: ایئرپورٹ پر پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی آگ بے قابو

واقعہ کے بعدعمارت میں موجود تمام افراد بحفاظت نکال لیا گیا ، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی جس کے بعد شہر بھر میں موجود فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں ۔
میڈیا کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے کمرے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ابتدا میں ایئرپورٹ کے فائر ٹینڈرز نے ہی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی لیکن آگ مسلسل بڑھنے کی وجہ سے شہر بھرسے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوطلب کر لیا گیا ۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ۔ تاہم واقعہ کے بعدعمارت میں موجود تمام افراد بحفاظت نکال لیا گیا ، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم مالی نقصان کا اندازہ آگ پر قابو پانے کے بعد کیا جائے گا ۔
2016-06-04

اپنا تبصرہ بھیجیں