پشاور میں نیشنل گیمز کا میدان سج گیا

پشاور میں نیشنل گیمز کا میدان اسپورٹس کمپلیکس سج گیا، صوبے کے وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیمز کا افتتاح کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نیشنل گیمز میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہوں گے، ایتھلیٹس نے قومی ریکارڈ توڑنے کا عزم ظاہر کیا، کھلاڑی تیس مختلف کھیلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز کے لیے 5ہزار کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے، کھلاڑیوں کو خصوصی سیکیورٹی حصار میں گراؤنڈ پہنچایا گیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے لیے بڑی عمارتوں پر ماہرنشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں