پریانکا سے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کیلئے آوازیں اٹھنے لگیں

بھارت کی جانب سے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد متعدد بالی وڈ اسٹارز نے بھارتی جارحانہ رویہ کی حمایت کی اور جنگ کو ترجیح دی جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر اور بھارتی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل تھیں۔

ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کو فخر قرار دیتے ہوئے جنگ کو ترجیح دینے کا تاثر دیا۔

10K people are talking about this

پریانکا کے اس رویے پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے ان کی ٹوئٹ کے جواب پر آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کا پیغام دینا چاہیے نہ کے جنگ کو بڑھاوا دیں کیونکہ آپ یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں۔

PRIYANKA

@priyankachopra

Jai Hind

fatiymah@liya724

Can the @UN please take back their ambassadorship from Priyanka Chopra ?
Celebs who fuel wars have no reason to be talking about human rights at any forum.
Someone who ‘apparently’ works for children’s rights, needs to be schooled about the impact of war on children?

1,386 people are talking about this

یہی نہیں سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے انہیں منافق بھی قرار دیا۔

فاطمہ .  ° 9Days to go RK°@I_FatimaQureshi

Member of spreading love for war
Wow!

Sohail Tareen@SohailTareen

Hippocrates

See Sohail Tareen’s other Tweets

امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق اداکارہ کے خلاف آن لائن درخواست دائر کی جارہی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ’دو جوہری طاقت کے حامل ممالک کے درمیان جنگ صرف تباہی اور موت تک  پہنچا سکتی ہے‘۔

درخواست کے مطابق’پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی سفیر ہونے کے طور پر غیر جانبدار اور پُرامن تصور کیا گیا تھا لیکن ان کی ٹوئٹ بھارتی فوج کی حمایت میں تھی جب اُس نے پاکستان کے فضائی حدود پر حملہ کیا تاہم اب وہ یہ ٹائٹل ( یونیسیف کی خیرسگالی سفیر) کی مستحق نہیں رہیں۔

اداکارہ کو نہ صرف پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کے اعزاز سے برخاست کرنے کی آن لائن درخواست کی جارہی ہے بلکہ امن کے خواہاں غیر ملکی صارف بھی ان کے خلاف درخواست دائر کر رہے ہیں۔

2019-03-05

اپنا تبصرہ بھیجیں