پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

لاہور ( آن لائن ) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو شعیب اختر کے بعد ایک اور اسپیڈ اسٹار مل گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین نے اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا ہے۔

محمد حسنین پی ایس ایل 4 کی سب سے تیز ترینگیند کروانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اسی باعث اب انہیں آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔
2019-03-08

اپنا تبصرہ بھیجیں