گٹار کی شکل میں بنائے جانے والا دنیا کا مشہور ترین 36 منزلہ ہوٹل

فلوریڈا میں ہالی ووڈ کی زمین پر قائم ہونے والے 36 منزلہ ہوٹل کو گٹار کی طرح بنایا گیا، اس میں 1200 کمرے جبکہ 3 ہزار سے زائد مختلف گیمز ٹیبلز ہیں اور 7 ہزار کرسیاں بھی لگائی گئیں۔

فلوریڈا میں ہالی ووڈ کی زمین پر قائم ہونے والے 36 منزلہ ہوٹل کو گٹار کی طرح بنایا گیا، اس میں 1200 کمرے جبکہ 3 ہزار سے زائد مختلف گیمز ٹیبلز ہیں اور 7 ہزار کرسیاں بھی لگائی گئیں، پروجیکٹ کی تعمیر پر 1 ارب پچاس کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔

لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے عمارت کو تعمیر کرنے کا کاررنامہ سرانجام دیا، اور اس کی تعمیر میں تقریباً تین سال کا عرصہ بھی لگا جبکہ مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ آئی۔ 32 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ہوٹل جدید سہولیات اور لگژریز سے آراستہ ہے، البتہ ابھی اس کے کمروں کے کرائے وغیرہ کے بارے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں