پاکستان نے لیسٹر شائر کاؤنٹی کو شکست دیدی، بابر اعظم کی سنچری

پاکستان نے لیسٹر شائر کاؤنٹی کو ٹی ٹونٹی میچ میں 58 رنز سے شکست دیدی۔ دو سو رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم صرف 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ میں اپنی پہلی سنچری جڑ دی، فخر زمان نے بھی جارحانہ ففٹی سکور کی۔

لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لیسٹر شائر کاؤنٹی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ پر 200 رنز بنائے۔

بابراعظم نے 63 گیندوں پر 101 اور فخر زمان نے 30 گیندوں پر 52 رنز کی سپر اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے آصف علی نے 22، فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے۔

جواب میں لیسٹر شائر آخری اوور میں 142 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ مائیک 37 اور پارکنسن 27 رنز کے ساتھ مزاحمت کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو دو جبکہ حسن علی، محمد حسنین، فہیم اشرف اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور انگلینڈ نے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 مئی کو کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں