ٹی ٹونٹی میچ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا، انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کارڈف: ٹی ٹونٹی کے واحد میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچز کھیل کر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں۔ اس میچ میں انگلینڈ کو بڑا ہدف نے کی کوشش کریں گے۔

برطانوی ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے کہا کہ پاکستان مشکل حریف، اچھے میچ کی توقع ہے۔ اس میچ میں فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو موقع دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اس میچ میں بابر اعظم ،فخر زمان، امام الحق، آصف علی حتمی ٹیم میں شامل ہیں۔ سرفراز احمد، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، محمد حسنین، حارث سہیل بھی میچ کھیل رہے ہیں جبکہ محمد عامر 12ویں کھلاڑی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں