نواز شریف کی سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو طبی بنیاد پر نواز شریف کو 6 ہفتوں کے لیے ضمانت دی تھی جس کی مدت آئندہ ماہ کی وسط میں ختم ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی جس میں عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے مستقل ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف کی طبی بنیاد پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیراعظم لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹتے رہے جس کے دوران ان کی کئی بار طبیعت خراب ہوئی اور سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو ان کی درخواست پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں