لیہ میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، القاعدہ کے 6 دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد چوبارہ میں انگورا گوٹ فارم کے قریب مقابلے میں مارے گئے ، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، دو فرار ہونے میں کامیاب
لیہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، مقابلہ میں کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ، دو فرار ہونے میں کا میاب ۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں انگورا گوٹ فارم کے نزدیک سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلہ میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو نے میں کامیاب ہوئے جن کی تلاش کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیموں کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مبینہ دہشت گردوں میں چار غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں ۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے ۔ مقابلہ کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے دو ہینڈ گرینیڈ ، دو رائفلز ، موزر اور پسٹل برآمد ہوا ، تمام دہشت گردوں کی لا شیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دی گئی ہیں ۔
2016-06-01

اپنا تبصرہ بھیجیں