قومی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے

ریوڈی جنیروقومی ریسلر برازیل میں ورلڈ بیچ چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے، ریفری کے غلط فیصلے نے ایونٹ کو متنازعہ بنا دیا، چاندی کا تمغہ پوری قوم کے نام کر دیا گیا۔

برازیل میں ورلڈ بیچ چمپئن شپ میں قومی ریسلر انعام بٹ کا ٹائٹل مقابلہ ہوا، پاکستانی سپوت کا اولمپک برونز میڈلسٹ سے زور کا جوڑ پڑا جس میں دفاعی چیمپئن نےجارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف پر حاوی رہے۔

ریفری کا ایک غلط فیصلہ دفاعی چیمپئن انعام بٹ کے خلاف گیا جس کے باعث مدمقابل فاتح عالم بن گیا۔ مایوسی کی تصویر بنے انعام بٹ نے چاندی کا تمغہ ہی پوری قوم کے نام کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی امریکا میں شیڈول ورلڈ بیچ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا اور حکومت وقت سے تعاون کی اپیل بھی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں