فردوس عاشق اعوان نے 12ربیع الاول کے موقع پرمسلمانوں کو مبارکباد

اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان نے حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آقاکریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے، ان کی ذات اطہر ہمارے لیے رہنمائی اور دنیاوآخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نفرتوں کے خاتمے کے لیے نبیﷺکی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے، آپ کی سیرت طیبہ کو اپنا کردنیا کو بتاسکتے ہیں اسلام کا دامن کتناوسیع اور دل کس قدر فراخ ہے، اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مطلب انسانیت سے محبت، اس کی فلاح اور خیرخواہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں