عید میلادالنبیﷺ کے موقع پربھارتی حکومت کی پابندیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں 12 ربیع الاول کے جلوس نکالنے سےروک دیا، مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پربھارتی حکومت کی پابندیاں قابل مذمت ہیں.

ترجمان نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مساجدبھی سیل کردیں اورسری نگر میں حضرت بل دربار جانے والےتمام راستے بھی بندکر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مذہبی آزاری نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مذہبی آزادی نہ ہونے کانوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرمواصلاتی نظام بحال کرے اورکشمیری نوجوانوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبات کو نہیں دبا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں