سیکورٹی کے باعث دیگرصوبوں سے پولیس نفری بھی اسلام آباد بلوا لی گئی

اسلام آباد: لاہور سے 500 ریلوے پولیس ملازمین کو اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے، زیرو پوائنٹ اور ریڈ زون جانے والے راستوں پر نفری الرٹ کر دی گئی ہے

آزادی مارچ کے پیش نظر سیکورٹی معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے دیگر صوبوں کی پولیس نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ریڈ زون جانے والے راستوں پر نفری الرٹ کر دی گئی۔ تمام نفری کو ٹیئر گیس اور دیگر سامان بھی فراہم کر دیا گیا، پولیس کے ساتھ ایف سی کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، ہجوم کو کسی صورت جلسہ گاہ سے آگے نہیں دیا جائے گا۔

لاہور سے 500 ریلوے پولیس ملازمین کو اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے، ان اہل کاروں کا تعلق ریلوے کے تمام ڈویژنز سے ہے۔ کراچی سے بھی ریلوے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر پولیس اہل کار اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں