سری نگر سے اٹھنے والے شعلے بھارت کو راکھ کردیں گے: صدر آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے، ہندوستان کا کشمیر سے متعلق بیانیہ مسترد کر دیا گیا۔ سری نگر سے اٹھنے والے شعلے پورے ہندوستان کو برباد کر دیں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کا آئین اور جھنڈا چھین لیا، کشمیر میں لوگوں کو محصور کر دیا گیا، ہزاروں گرفتار ہیں۔ کشمیری عوام بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں، کشمیریوں سے کہا جا رہا ہے یہ وطن اب تمہارا نہیں ہے، اس آگ میں بھارت خود جل کر راکھ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے، ہندوستان پر تجارتی پابندیاں لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، مودی کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا۔ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر چین، ترکی اور ایران سمیت دیگر ممالک کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں