سب سے مشکل کام سفر اور شیڈول ہے: ماریہ شیرا پووا

15 سال سے ٹینس کورٹ میں لوہا منوانے والی روسی ٹینس کوئین ماریہ شیراپووا کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں سب سے مشکل کام سفر اور شیڈول ہے۔ ہر وقت شیڈول بدلتا رہتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران ہمیں راستہ تلاش کرنا پڑتے ہیں۔ مجھے اپنی فیملی سے پیار ہے۔ جب سے میں پیدا ہوئی ہوں میں اپنی فیملی کیساتھ زیادہ وابستہ ہوں جو میری زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہے۔ دوستی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے بہت سارے دوست ہیں جب سے کیریئر شروع ہوا ہے دوستوں کی فہرست لمبی بن چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کا تعلق ٹینس سے ہے، کچھ دوست دیگر کھیلوں سے وابستہ ہیں جبکہ متعدد کاروباری افراد بھی میرے دوستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ میری پرورش روسی کلچر میں ہوئی جہاں اس طرح کا کلچر ہمارے بہت قریب ہوتا ہے جس سے کافی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران میں نے امریکی کلچر کو اپنایا ہے جہاں میں نے سیکھا ہے کہ یہاں کہ لوگ دوستی میں کافی اچھے ہیں لیکن جب فراغت کے لمحات میں اپنے ملک واپس جاتی ہوں تو سب اچھی چیزیں کھانے کو ترجیح دیتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس میں موجودگی کے دوران میں بہت زیادہ مذاح پسند کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں