راحت فتح علی کیلئے آکسفورڈ کی ’اعزازی ڈگری‘

لندن: مداحوں کو اپنی دلکش آواز کے سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان لندن آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ’اعزازی ڈگری‘ کے لیے منتخب۔

راحت فتح علی خان کے سُروں کا جادو پاکستان اور بھارت سمیت اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے، صوفی کلام سے لے کر قوالی اور رومانوی گیتوں میں بھی ان کی سُریلی آواز شامل ہے جو مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

دو روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو موسیقی کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر اعزازی ڈگری نوازنے کے لیے منتخب کیا جس میں دیگر 8 شخصیات بھی شامل ہیں۔

راحت فتح علی خان سمیت دیگر 8 شخصیات کو رواں برس 26 جون کو اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں