حکومت کی جانب سے ججز کیخلاف ریفرنس، مریم نواز میدان میں آ گئیں

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک ہٹایا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر مریم نواز میدان میں آ گئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا میں اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک کر کے ہٹایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایمانداری اور دیانتداری کو جرم ٹھہرانا شرمناک ہے۔ باکردار اور شفاف شہرت کے حامل جج صاحبان پر سوچی سمجھی سازش کے تحت جعلی حکومت کے حملوں کی مسلم لیگ ن بھرپور مزاحمت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں