حکومت کا بیرون ممالک مقیم محنت کشوں کوائیرٹکٹ میں سبسڈی کا فیصلہ

یوم مئی پر حکومت کا بڑا فیصلہ، بیرون ملک کام کرنے والے ایسے پاکستانی غریب مزدوروں کو ائیر ٹکٹ میں سبسڈی دی جائے گی جو سات سال سے وطن واپس نہیں آ سکے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا، شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت نے “مزدور کا احساس پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم آج کریں گے۔

“مزدور کا احساس پروگرام” کے تحت آئندہ ایک سال میں مزدوروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی، رجسٹریشن کے عمل سے مزدوروں کو پینشن و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں