بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی

اسلام آباد: بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے تیکنیکی امور طے پاگئے

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر کے ذریعے بھارت کی جانب سے میٹنگ مؤخر کیے جانے کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مذاکرات مؤخر کیے جانے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو کرتاپور راہداری کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں دونوں طرف سے آئندہ میٹنگ پر بلانے پر اتفاق ہوا تھا، ان مذاکرات میں تصفیہ طلب مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی تھی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف جانے بغیر آخری لمحات اور بالخصوص 19 مارچ کو ایک مثبت تکنیکی مذاکرات کے بعد میٹنگ مؤخر کرنا ناقابلِ فہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں