بجٹ کی منظوری آئینی تقاضا اور ملکی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تازہ ترین ٹوئٹس میں کہا ہے کہ بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے، پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں