آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا،گورنر پنجاب

لاہور : چودھری سرور نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں نواز شریف کو جلدی بیرون ملک بھجوا دیں، یقین ہے آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، دھرنے کی وجہ سے کسی جماعت نے اپنے نتائج حاصل نہیں کئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کی، چاہتے ہیں جلد انہیں بیرون ملک بجھوا دیا جائے، کچھ قانونی پہلوؤں کی وجہ سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل سکا، انتخابات سے قبل جو وعدے کیے تھے انشااللہ پورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں