اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10، انٹر بینک میں 4 پیسے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اور انٹر بینک مارکیٹ میں 4 پیسے سستا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 160 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 142 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا جس کے بعد 141 روپے 35 پیسےکے ریٹ پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج 160 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 624 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے معاملات طے جانے پر پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی، سرمایہ کاروں کو مارکیٹ پر اعتماد ہونے سے کاروبار میں اضافہ ہو گا اور بیرونی سرمایہ کار ی میں بھی بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں