انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا

گلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں ہرا دیا۔

انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز بھی دو کے مقابلے میں تین میچوں سے جیت لی اورانگلینڈ نے سپر اوور میں 17 رنز بنائے، کیویزصرف آٹھ رنز بناسکے۔

انگلینڈ میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ نے بھی مقررہ 11 اوورز میں 7 وکٹوں پر 146 رنز بنالیے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا۔

 واضح رہے بارش کے وجہ سے میچ کو 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں