انڈین پائلٹ ابھینندن نے ڈیوٹی جوائن کرلی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں دراندازی کی کوشش میں اپنا طیارہ تباہ کرانے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دیکھا گیا۔ ابھینندن نے اس موقع پر تصاویر بنوائیں اور سیلفیاں لیں۔

سوشل میڈیا پر ابھینندن کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ تمسخر بھی اڑایا۔ سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صارفین نے لکھا کہ ابھینندن نے دوبارہ اپنا سکواڈ جوائن کر لیا ہے لیکن آخر یہ لوگ ویڈیو میں کس چیز کا جشن منا رہے ہیں؟ ابھینندن کی وجہ سے تو بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاک فوج نے اسے حراست میں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں