انڈونیشیا: الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے اپوزیشن کا انکار، مظاہروں میں 6 ہلاک

انڈونیشیا میں الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے اپوزیشن نے انکار کر دیا۔ پر تشدد احتجاج کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والے سوبیانتو کے حامی احتجاج کر رہے تھے اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو جلا ڈالا۔ پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ انتخابی نتائج میں صدر ویدودو 55 فیصد ووٹ لیکر دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ حریف سوبیانتو کو 45 فیصد ووٹ ملے۔ اپوزیشن امیدوار سوبیانتو نے نتائج تسلیم کرنے سےانکار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں