انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی . لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔رانا ثناء اللہ نے منشیات کا کااروبارکرنے کا اعتراف کرلیا، اے این ایف کا دعویٰ . اے این ایف کے پراسیکیوٹر رانا انعام نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے وکلاءفوٹیج لیکر آئے اور ضمانت مانگ رہے ہیں، ویڈیو میں ایسی کوئی چیز نہیں جس پر رانا ثناء اللہ کے وکلاءخوشی محسوس کر رہے ہیں۔رانا انعام نے کہا کہ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کی مکمل رپورٹ عدالت میں دی ہے۔

رانا ثناءاللہ کے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، ہر قسم کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں وہ دل اور بلڈپریشر کے مریض ہیں لہذا ان کی ضمانت منظور کی جائے، اگر عدالت پاسپورٹ رکھنا چاہتی ہے تو اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ ایڈوکیٹ فرہاد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا ریمانڈ نہیں مانگا گیا ۔ ۔انسداد منشیات فورس نے ن لیگی رہنما کو حراست میں لے لیا .

انسداد منشیات کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رانا ثناءاللہ کی ضمانت کی سماعت خارج کر دی۔واضح رہے کے انسداد منشیات فورس نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی کو فیصل ا باد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا سناءاللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برا مد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں