چوہدری الٰہی کی مولانا سے چوتھی ملاقات

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کا وزیر اعظم عمران خان اور مولانا کے درمیان کردار کامیاب ہو سکتا ہے

ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو سکتے، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو بھی واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، دوسری طرف سیاسی رابطوں کا سلسلہ دستور جاری ہے، ذرایع کے مطابق چوہدری برادران کا وزیر اعظم عمران خان اور مولانا کے درمیان کردار کامیاب ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الہٰی کو مکمل اختیار دیا ہے، دیگر اراکین کے مقابلے میں چوہدری برادران زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، مولانا کچھ نہ کچھ لے کر ہی جائیں گے۔ ایک طرف یہ بھی بتا دیا ہے کہ جمعے کو دھرنا ختم ہونے کا امکان معدوم نظر آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں