ابوظہبی: پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

مصباح الحق پشاور زلمی کی گیارہ رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، انہیں لاہور قلندرز کے خلاف آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے جب کہ لاہور قلندرز کے اے بی ڈویلیئرز انجری کے باعث پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان فخر زمان، اینٹون ڈیوچ، حارث سہیل، ریان ٹین، سہیل اختر، ڈیوڈ ویسے، عمیر مسعود، راحت علی، شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لمیچانے اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

2019-03-05

اپنا تبصرہ بھیجیں