آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے؛ آج کا دن تاریخی دن ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرتارپورکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنے گریبانوں میں دیکھنا ہے، امریکا،برطانیہ اوریورپ سے آکرپاکستانیوں کی مہمان نوازی دیکھیں، باباگرونانک نے محبت کا پیغام دیا، محبت کےبیج بوئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب میں کہا کہ آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے، آج کا دن تاریخی دن ہے، آج ہزاروں کی تعداد میں سکھ کمیونٹی کے لوگ یہاں آئے ہیں، آج نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، اس کا سہرا عمران خان کوجائے گا، دنیا بھرکے سکھوں کے لیے کرتارپورکھول دیا گیا ہے.

شاہ محمود قریشی نے تقریب میں کہا کہ آج ہمیں اپنے گریبانوں میں دیکھنا ہے، امریکا،برطانیہ اوریورپ سے آکرپاکستانیوں کی مہمان نوازی دیکھیں،باباگرونانک نے محبت کا پیغام دیا، محبت کےبیج بوئے،آج برصغیرمیں نفرت کے بیج کون بورہا ہے، خطے میں نفرت کا ذمے دارکون ہے، اس پرغورکرنا چاہیے، وزیراعظم عمران خان پہنچ گئے، آج ہمیں سوچنا ہے خطے میں نفرت کے بیج کون بو رہاہے.

انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک نے اپنی عملی زندگی سے خدمت کو فوقیت دی، بابا گرونانک کا پیغام، پیغام امن تھا، ہمیں اپنے گریبانوں میں دیکھنا ہے، کہ امن کو کہاں سے خطرہ لاحق ہے، بابا گرونانک کا پیغام محبت کا پیغام تھا،پاکستان کی حکومت دو راہداریوں پرکام کررہی ہے، یہ راہداری خیرسگالی کی راہداری ہے، کرتار پور صاحب آج دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بن چکا ہے،موجودہ صدی کوایشیا کی صدی کہا جاتا ہے، کاش آج یہ محبت کا پیغام کشمیرکی وادی میں بھی پھیل جائے،ایک معاشی راہداری سی پیک ہے اوردوسری یہ محبت کی راہداری ہے،

تبدیلی آنہیں رہی،تبدیلی آگئی ہےاورکرتارپوراس کا عملی ثبوت ہے،آج پاکستان میں گردوارے آباد ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں