آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھنے کیلئے 16 مارچ کو کراچی آ ئینگے

اسلام آباد(این این آئی)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھنے کیلئے 16 مارچ کو کراچی آئیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھنے کیلئے 16 مارچ کو کراچی آئیں گے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کےسیکیورٹی کے سربراہ شان کیرل نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نظم الحسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی دعوت پر اتوار کو ملائیشیا سے کراچی پہنچیں گے وہ پاکستان میں دس دن قیام کریں گے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نظم الحسن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھیں گے اور 18 مارچ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق آئندہ سال بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اس لیے نظم الحسن کو پاکستان مدعو کیا گیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فائنل کے لیے مدعو کیا جارہا ہے جب کہ چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھی میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 11 مارچ کے میچ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پی سی بی اور پی ایس ایل کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کو کراچی میں ہونے والے تمام میچز کی دعوت احسان مانی نے خود دی ہے۔
2019-03-08

اپنا تبصرہ بھیجیں