وزیر اعظم اور چیف جسٹس اب سے کچھ دیر بعد کیا کرنے جارہے ہیں، مزید جانیئے

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد ملاقات  متوقع جو سپریم کورٹ میں ہو گی۔نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں تشریف لائیں گے اور ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے جس میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا کیونکہ ڈیم فنڈز سب سے پہلے چیف جسٹس نے قائم کیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خصوصی تقریر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈز میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بظاہر تو یہی لگ رہا ہے کہ دونوں کی ملاقات ڈیمز کے حوالے سے ہی کی جا رہی ہے تاہم اس ملاقات میں کسی اور معاملے پر بھی بات چیت ہو گی یا نہیں؟ اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی کفایت شعاری, کس بڑے محکمے نے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خرید لیں؟حیران کن تفصیلات

لاہور(آئی این پی) لا ہور الیکٹر ک سپلا ئی اینڈ کمپنی ( لیسکو) نے وزیر اعظم پاکستان کی کفایت شعاری کی پالیسی نظر انداز کر دی‘ گریڈ 17 کے افسران کے لئے کروڑوں روپے لاگت سے 75 سنگل کیبن ڈالے خرید لیے۔ذرائع کے مطابق سنگل کیبن ڈالے سب ڈویژنل دفاتر کے سپرد کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ایس ڈی اوز کو پوٹھوہار گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں، اب پوٹھوہار گاڑیوں کو تبدیل کر کے سنگل کیبن ڈالے الاٹ کیے گئے ہیں، نئی گاڑیوں کی لاگت 16 کروڑ روپے سے زائد ہے، کمپنی نے چوہنگ کے قریب ویئر ہاس میں گاڑیاں پارک کر رکھی ہیں جہاں سے الاٹمنٹ لیٹر دکھا کر ایس ڈی اوز کو گاڑیاں دی جا رہی ہیں ایک طرف موجودہ حکومت سرکاری اداروں سے گاڑیاں نیلام کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے تو دوسری جانب لیسکو نے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خرید لی ہیں۔

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی کینیڈا کا پاکستان کے حوالے سے شاندار اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ کراتے ہوئے سلام آباد کو ’’غیر ضروری سفر سے احتیاط ‘‘ کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے محکمہ عالمی امور نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے دوران خدشات میں کمی ہوئی ۔لہٰذا پاکستان کے شہر اسلام آباد کو’’غیر ضروری سفر سے احتیاط ‘‘کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ کینیڈا کے اس فیصلے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ کی جانب سے جاری بیان میں اس امر کی تائید کی گئی اور کہا گیا کہ کینیڈا کے اس اقدام سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کینیڈا کے اس اقدام سے واضح ہو گیا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔