جمہوریت پر جب بھی حملہ ہوا، عمران خان سب سے آگے ہوتے تھے: بلاول

ٹنڈو الہ یار:بلاول بھٹو نے ٹنڈوالہ یار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر عمران خان پر تاک تاک کر تیر برسائے، کہتے ہیں جمہوریت پر جب بھی حملہ ہوا، کپتان سب سے آگے تھے۔ بلاول بھٹو نے عمران کو خواتین کے حقوق کا مخالف بھی قرار دیا اور کہا کہ عائشہ گلالئی نے بھی عمران خان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذاتی طور پر نہیں، عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیا۔