نواز شریف، مریم نواز جاتی امرا تعزیت کرنے والوں سے ملنے کے لیے باہر آ گئے

تفصیلات کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں لیگی رہنما اور کارکن جاتی امرا پہنچ چکے ہیں، ان سے ملنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم اور مریم نواز کو باہر آنا پڑا۔

نواز شریف اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد پہلی بار تعزیت کرنے والوں سے ملے، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان سے مل کر اظہارِ تعزیت کیا۔

دوسری طرف مریم نواز بھی پیرول پر رہائی کے بعد تعزیت کے لیے آنے والی خواتین سے باہر آ کر ملیں، لیگی کارکن خواتین نے ان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

تعزیت کے لیے جاتی امرا  پہنچنے والوں میں متحدہ مجلس عمل کا وفد بھی شامل ہے، ایم ایم اے کے وفد میں فضل الرحمان، لیاقت بلوچ، پیر اعجاز ہاشمی اور فرید پراچہ و دیگرشامل ہیں۔

کسی سیاسی جماعت کا مطالبہ، نواز شریف کے نام سے منسوب سرکاری اداروں کو قومی ہیروز کے نام سے تبدیل کیا جائے

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام سے منسوب تمام سرکاری اداروں کو قومی ہیروز کے نام سے تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو خط ارسال کر دیا ۔ مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو مجرم قرار دے کر سزا د ے چکی ہے ۔ ملک بھر میں کئی سرکاری ادارے اوارے اور پارکس نواز شریف کے نام سے منسوب ہیںاور پاکستان کے سرکاری ادارے ایک مجرم کے نام سے منسوب ہونے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ا ن اداروں میں کئی یونیورسٹیاںاور کالجز بھی سزا یافتہ سابق وزیر اعظم کے نام سے منسوب ہیں اور طلبہ کی ڈگری پرتا عمر ایک سزا یا فتہ شخص کا نام آتا رہے گا ۔اس حوالے سے ممبر پنجاب اسمبلی مسز مسرت جمشید چیمہ نے ایک قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کر ارکھی ہے ۔