نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے, عمران خان پر شدید تنقید

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کا جینا اجیرن کرنے کے مترادف ہے، عمران خان تو وہ ہیں جو کہتے تھے کہ ان کے آتے معیشت خود بخود ٹھیک ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا۔ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی اور کھربوں روپے کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں، وزیراعظم کو معاملات سمجھ نہیں آ رہے تو اپنی پرانی تقاریر سے رہنمائی کیوں نہیں لیتے،ابھی تو ایک ماہ ہوا ہے تو عوام حکومتی اقدامات سے عاجز آنا شروع ہو گئے ہیں،عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی باتوں سے مسلسل اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کی خلاف وزریاں کر رہے ہیں، پی پی پی حکومت کے عوام دشمن اور وفاق گریز اقدامات کی ہر فورم ہر مزاحمت کرے گی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان طیش میں آ گئیں، اور بہت کچھ کہ ڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک) میاں عاطف کا اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میاں عاطف کو ہٹانے کا حکومت کا فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیا تھا تاہم معروف ماہر اقتصادیات کا نام صرف مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی کینیڈا کا پاکستان کے حوالے سے شاندار اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ کراتے ہوئے سلام آباد کو ’’غیر ضروری سفر سے احتیاط ‘‘ کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے محکمہ عالمی امور نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے دوران خدشات میں کمی ہوئی ۔لہٰذا پاکستان کے شہر اسلام آباد کو’’غیر ضروری سفر سے احتیاط ‘‘کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ کینیڈا کے اس فیصلے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ کی جانب سے جاری بیان میں اس امر کی تائید کی گئی اور کہا گیا کہ کینیڈا کے اس اقدام سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کینیڈا کے اس اقدام سے واضح ہو گیا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کیسے کی گئی، خفیہ آڈیوکالز پکڑی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن جاسمین منظور نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ عمران خان کو سنگین تھریٹ کی وجہ سے ان کی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا ہے ۔ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تھریٹ سے آگاہ بھی کیا ہے ۔معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ آڈیو کالز بھی پکڑ ی گئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایک بڑی سیاسی شخصیت ہیں جن کا نام میں نہیں لے سکتی ہے لیکن خفیہ ایجنسیوں کو ان کا نام بتانا چاہیے کہ وہ کون لوگ ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں؟۔ جاسمین منظور نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کا نام لینے سے منع کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کو سنگیں تھریٹ سے آگاہ کیا تھا اس کے باوجود کپتان نے اضافی سیکورٹی لینے سے صاف انکار کر رکھا ہے ۔

خود کو بشریٰ بی بی ظاہر کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی خاتون کی شامت آ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔ خود کو عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی ظاہر کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون مشکل میں پڑگئیں ۔معروف صحافی جاسمین منظور نے مذکورہ خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون شاید پاکستانی شہری ہو یا پھربیرون ملک رہتی ہوں۔ان کی ویڈیو مجھے بہت سارے لوگوں نے واٹس ایپ کی۔اس ویڈیو پر بس میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ایک پاکستانی عورت ہونے کے ناطے میں بہت شرمندہ ہوں۔انہوں  نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو لگ رہا تھا کہ یہ حرکت کرنے کے بعد آپ کو داد ملے گی تو مجھے آپ کی ذات،سوچ اور تعلیم و تربیت پر بہت افسوس ہوا اور اگر آپ پاکستانی ہیں پھر تو مجھے اور بھی زیادہ شرمندگی ہو گی اور آپ کو بھی اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئیے کیونکہ ایک ایسی خاتون جس سے آپ نہ ملی ہیں آپ نے ان کی اور ان کے لباس کی توہین کی۔اس ویڈیو پر آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو شرمندہ ہونا چاہئیے۔اس طرح کی ویڈیو بنانے سے پہلے آپ یہ ضرور سوچ لیں کہ کل کو آپ کی یا آپکی بہنوں کی بھی ایسی ویڈیو بن سکتی ہے۔بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ آپ نے یہ حرکت کی۔آپ کے لیے جتنے بھی سخت الفاظ استعمال کیے جائیں وہ کم ہیں۔ میں بس آپ کو آپ کا اصل چہرہ دکھا کر یہی کہوں گی کہ آپ کو اس پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔واضح رہے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو خاتون اول بشریٰ  بی بی ظاہر کیا اور ویڈیو میں مضحکہ خیز انداز میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کا مذاق اڑایا تھا۔