بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اگلے ہفتے ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 180 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اگلے ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔وزارت پیٹرولیمنے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا، گیس کے لائن لاسز سے سالانہ 50 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے لہذا قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے گیس کی قیمت میں 46 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔