نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں, مزید جانیئے

کراچی (شوبز ڈیسک)اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی پر ان کے سابق شوہر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم گلوکارہ کے بھائی اور دیگر اہل خانہ اس عمل سے ناراض ہیں۔نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن کے مطابق انہوں نے سنا ہے کہ گلوکارہ کے سابق شوہر میاں اشتیاق بیگ ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی مختصر سی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہن پر فلم بنانے والے کسی بھی شخص کے خلاف ان کا خاندان قانونی مقدمہ دائر کرے گا۔زوہیب حسن کے آفیشل فیس بک پیچ پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘حسن کے اہل خانہ کو علم ہوا ہے کہ نازیہ کے سابق شوہر ان کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کرکے ان کا نام استعمال کرکے اس سے منافع کمانا چاہتے ہیں۔پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی فرد ایسی کوشش کرتا ہے اور نازیہ کی زندگی پر فلم بناتا ہے تو وہ ہمارے خاندان کی جانب سے قانونی جنگ کا سامنا کرے گا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نازیہ حسن اور ان کی موسیقی سے متعلق تمام مواد کے مالکانہ حقوق ان کے پاس موجود ہیں، اگر دنیا بھر میں کوئی بھی ان کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ بھی قانونی جنگ کا سامنا کرے گا۔دوسری جانب نازیہ حسن کے سابق شوہر میاں اشتیاق بیگ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ پاپ گلوکارہ نے 1995 میں صنعت کار میاں اشتیاق بیگ سے شادی کی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے، تاہم ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں کے درمیان سال 2000 میں طلاق ہوگئی۔طلاق کے کچھ ہی ہفتوں بعد وہ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث چل بسیں۔

سلمان نے مزید ایک نئے چہرے کو بڑے پردے پر متعارف کرادیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں جتنے نئے چہروں کو متعارف کرایا ہے اتنا شاید کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آیا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگ سکتا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔گذشتہ روز انھوں نے مزید ایک نئے چہرے کو متعارف کرایا ہے اور یہ چہرہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنے زمانے کی معروف ہیروئن نوتن کی پوتی ہیں۔ریس تھری کے اداکار سلمان خان نے اداکار منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کو متعارف کراتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھاکہ یہ لو! ظہیرو کی ہیروئن مل گئی۔ سواگت (استقبال) کرو پرانوتن بہل کا۔ مجھے نوتن کی پوتی اور مونیا (یعنی منیش بہل) کی بیٹی کو بڑے سکرین پر پیش کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے۔نوتن کی معروف فلموں میں ’’خاندان‘‘،’’ملن‘‘،’’سجاتا‘‘،’’بندنی‘‘،’’سوداگر‘‘،’’تیرے گھر کے سامنے‘‘، پیئنگ گیسٹ‘‘،’’سیما‘‘،’’میں تلسی تیرے آنگن کی‘‘،’’سرسوتی چندر‘‘، ’’کرما‘‘ اور میری جنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انھیں چھ بار بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔نوتن کے بیٹے منیشن بہل نے سلمان خان کے ساتھ بہت سی فلمیں میں کام کا ہے جن میں ’’میں نے پیار کیا‘‘،’’باغی‘‘،’’چندرمکھی‘‘،’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘،’’صرف تم‘‘،’’ہم ساتھ ساتھ ہیں، ’’کہیں پیار نہ ہوجائے‘‘،‘‘’شادی کرکے پھنس گئے یار‘‘، اور’’جے ہو‘‘ شامل ہے۔خیال رہے کہ اپنے بینر تلے بنائی جانے والی نئی فلم کے لیے سلمان خان نے اپنے بچپن کے دوست کے بیٹے ظہیر اقبال (عرف ظہیرو) کو رواں سال کے اوائل میں متعارف کرایا تھا اور انھیں متعارف کراتے ہوئے جہاں ان کی تصویر پوسٹ کی تھی وہاں ان کے والد اقبال کی بھی تصویر پوسٹ کی تھی۔سلمان خان پروڈکشن کی نئی فلم کی ہدایتکاری نتن ککڑ کر رہے ہیں اور اس کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی شوٹنگ پوری طرح سے کشمیر میں ہوگی۔

متنازع شو’ ’بگ باس 12‘‘ کا 16 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی ریئلٹی اور متنازع شو’ ’بگ باس 12‘‘ کا 16 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے، جو کہ ہر سال ہی مختلف معروف شخصیات کے ایک دوسرے سے جھگڑوں کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتا ہے۔یہ شو عام طور پر اپنے مواد اور فارمیٹ کی وجہ سے لوگوں کی بحث کا حصہ بنتا ہے مگر اس سے ایک اور چیز ایسی جڑی ہے جس کا ذکر ہر سال کافی ہوتا ہے۔ اور وہ ہے اس کے میزبان بولی وڈ اسٹار سلمان خان کا معاوضہ۔بگ باس بھارت کے علاوہ پاکستان، خلیجی ممالک، امریکا و یورپ میں بھی یکساں مقبول ہے۔سلمان خان اس بار شو کی مسلسل 9ویں بار میزبانی کر رہے ہیں، سلو بھائی ’بگ باس 4‘ سے لے کر اب تک شو میں میزبانی کرتے آ رہے ہیں، اور اب بگ باس اور دبنگ ہیرو کا ساتھ لازم و ملزوم بن چکا ہے۔اب یہ شو شروع ہو رہا ہے تو ان کا معاوضہ بھی لوگوں کی بحث کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس 12 میں ہر قسط کا 14 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے۔خیال رہے کہ سلمان خان نے بگ باس 10 کی ایک قسط کے لیے 8 کروڑ بھارتی روپے جبکہ بگ باس 11 کے لیے 11 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا اور ٹی وی پر سب سے زیادہ کمانے والے بولی وڈ اسٹار بن گئے تھے۔اب وہ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والے ہیں اور 3 ماہ تک جاری رہنے والے شو کے دوران وہ مجموعی طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے کمالیں گے۔اس بار بگ باس 12 کی تھیم جوڑیاں رکھی گئی ہے جس کے تحت معروف شخصیات اور عام افراد کی جوڑیاں بنائی جائیں گی۔بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑا ہے، جس میں مختلف سیٹ بنائیں گئے ہیں، جب کہ اس گھر میں 90 سے زائد خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے۔خیال رہے کہ اس شو میں شرکت کرنے والے تقریبا تمام کردار کسی نہ کسی طرح متنازع رہ چکے ہوتے ہیں۔

انوشکا شرما نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما نے اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے کام اور رشتے کے درمیان توازن قائم کرسکتے ہیں۔بھارت میں ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور وہ ایک دوسرے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے اپنے اپنے کام سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔ لیکن یہ چیز ہماری زندگیوں کو متاثر نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہماری ترجیحات بہت واضح ہیں،لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیاہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھاکہ ہماری پہچان صرف ہمارے کام سے ہی نہیں، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور عام چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔دنیا کے لیے یہ سب ہمارے پروفیشن سے متعلق ہے لیکن حقیقت میں ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسے دو عام افراد ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں میں اور ویرات ایک دوسرے کو کیریئر کی نظر سے نہیں دیکھتے۔

ابھیشیک بچن ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکار ابھیشیک بچن نے فلموں سے دوسال تک کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد فلم ’’من مرضیاں‘‘سیبڑی اسکرین پر واپسی کی ہے لیکن وہ ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے۔دوروز قبل ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی فلم’’من مرضیاں‘‘ ریلیز ہوئی تھی، اس فلم سے ابھیشیک بچن کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں، تاہم 30 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم توقع کے برعکس شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم’’من مرضیاں‘‘ریلیز کے پہلے روز صرف 3 کروڑ 52 لاکھ کابزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ دوسرے روز 5 کروڑ 11 لاکھ کا بزنس کرسکی۔ لہٰذا فلم کے بزنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اوسط درجیکی فلم قراردیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں سے دوسال کا بریک اس لیے نہیں لیا تھا کہ انہیں کام ملنا بند ہوگیا تھا بلکہ وہ صرف اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں تھے۔

عالیہ بھٹ کا ایک بار رنبیر کے لیے اظہار محبت

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوستی کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جہاں دونوں ہی اداکار ڈھکے چھپے ل?فظوں میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر ہی چکے ہیں جب کہ دونوں کے خاندان بھی ان کے رشتے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔اب ایک بار پھر اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیرکپور کی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرائی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رنبیرکے ساتھ وہ بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ نئی فلم ’’براہماسترا‘‘ میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے دونوں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

امریکی فیشن میگزینز میں جگہ بنانے والی 4 سالہ پاکستانی نژاد ماڈل کے چرچے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے اکثر فنکاروں کو کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن ایک 4 سالہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل میاح دھانانی نے فیشن میگزینز پر ایسے جلوے بکھیرے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ان ہی کے چرچے ہیں۔ جس عمر میں بچیاں گڑیا اور کھلونوں سے کھیلتی ہیں، میاح نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا اور اب ان کے ہر ہر انداز کی تصویر نے انٹرنیٹ پر وائرل ہوکر دھوم مچا رکھی ہے۔ آج بڑے بڑے فیشن میگزینز اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ میاح چاہے دیسی ملبوسات زیب تن کریں یا منفرد فیشن کے ملبوسات وہ ہر اسٹائل میں ہی عمدہ لگتی ہیں جس میں ان کی معصومیت چار چاند لگا دیتی ہے۔ رواں برس نیویارک میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں میاح نے چلڈرن برین ٹیومر فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کیٹ واک بھی کی جب کہ وہ کئی معروف میگزینز کے سرورق پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ میاح کو انسٹاگرام پر بھی اب تک ہزاروں صارفین فولو کرچکے ہیں اور وہ ایک ننھی سلیبریٹی کا درجہ اختیار کرچکی ہیں۔

شوہر میری شادی کسی اور سے کرانا چاہتے تھے, سونم کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ادا کارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر میری شادی کسی اور سے کرانا چاہتے تھے۔ایک انٹرویو میں سونم کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر ان سے خود نہیں بلکہ اپنے دوست سے شادی کروانے والے تھے۔ سونم کپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آنند آہوجا نے انہیں خود اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے کسی بہترین اور انتہائی خاص دوست کیلئے منتخب کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ آنند آہوجا کافی وقت تک یہ کوشش کرتے رہے کہ میں ان کے انتہائی خاص دوست سے شادی کرنے کیلئے رضامند ہوجاؤں تاہم بعد ازاں معاملہ الٹ ہوگیا اور دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔سونم کپور نے بتایا کہ آنند آہوجا نے انہیں پہلی بار اکتوبر کے مہینے میں امریکی شہر نیویارک میں انگوٹھی کے بغیر ہی شادی کی پیش کش کی اور ان کے پاس انکار کا کوئی راستہ نہیں تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنے جس دوست کے لیے انہیں پسند کیا تھا وہ بہت ہی خوبصورت ہے اور ان کی شخصیت بھی بہترین ہے۔اداکارہ نے میزبان کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے باوجود اس شخص کا نام نہیں بتایا اور کہا کہ جب وہ سلمان خان کے ساتھ 2015 میں آنے والی فلم ‘پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو دوستوں نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس شخص سے ایک ملاقات کرلیں۔اداکارہ کے مطابق اپنے دوست کیلئے راضی کرنے کی کوشش کرتے کرتے ان کے اور آنند کے درمیان محبت ہوگئی جو 8 مئی 2018 کو شادی کے تعلق میں بدل گئی۔رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے انیتا شروف کے شو میں شادی کے بعد کے بھی کئی انکشافات کیے اور بتایا کہ اب ان کی زندگی کیسے گزر رہی ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی بھی کسی فلم یا رومانوی داستان سے کم نہیں۔

عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) عالیہ بھٹ نے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا۔عالیہ بھٹ آج کل وہ صرف کرن جوہر کی ہدایت پر ہی عمل کرتی نظرآرہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن عالیہ پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا حصہ بن چکی ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا لیکن عالیہ کی پہلی ترجیح کرن جوہر ہیں جو نہ صرف ان کی رہنمائی کرنے والے ہیں بلکہ وہ انہیں والد کا درجہ دیتی ہیں جب کہ عالیہ کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی کرن جوہر کے سر ہی جاتا ہے۔

ارجن کپور ٹوئٹر صارف پر برہم ہو گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا موشن پوسٹر ریلیز کیا، تاہم اس پوسٹر سے زیادہ اس پر کیے ایک صارف کا کمنٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اور اس پوسٹر میں بھی یہ دونوں ایک ساتھ موجود ہیں۔تاہم اداکار ارجن کپور نے اس کمنٹ پر فوری جواب دیتے ہوئے اس صارف پر تنقید کی۔ارجن کا کہنا تھا کہ ’جب ایسے الفاظ اتنے آرام سے استعمال کیے جائیں گے تو اس سے اندازہ ہوگا کہ لوگوں کو خواتین کی حفاظت جیسے بڑے مسائل کو معمولی یا کوئی مذاق نہیں سمجھنا چاہیے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر اس قسم کے کمنٹس کے خلاف آواز اٹھائی ہو۔اس سے قبل 2014 میں جب ٹائمز آف انڈیا نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لباس پر کمنٹ لکھا تھا تو ارجن نے دپیکا پڈوکون کا ساتھ دیتے ہوئے بھی ایک بیان جاری کیا تھا۔ارجن نے کہا تھا کہ ایک خاتون کی تعریف کرنا تو دور کی بات پہلے اس کی عزت کرنا سیکھنی چاہیے۔