چین کا امریکا سے غیر دانش مندانہ اقدامات سے باز رہنے پر زور

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چین نے امریکیوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر دانش مندانہ اقدمات سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکی وفد نے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی، اس دوران باہمی تنازعات کے پیش نظر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات چاہتے ہیں، تاکہ عالی تجارتی جنگ کے بجائے باہمی قربتیں پیدا ہوں۔ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے تجارتی جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے تجارتی جنگ شروع کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔

ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح قدر میں اضافہ

بیجنگ(آئی این پی )چین کی کرنسی کی رینمنبی(آر ایم بی)یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 58بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.8488ہو گئی ہے ،چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلہ کی کھلی منڈی میں چینی کرنسی کو ہر کاروباری روز 2فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے

چین نے افغان فوج کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کابل(نیوز ڈیسک)افغان فوجی اب چینی سرزمین پر عسکری تربیت حاصل کریں گے۔ چین میں تعینات افغان سفیر جانن موسیٰ زئی نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ اس عسکری تعاون کا مقصد القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل حکومت نے بیجنگ سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مدد کے طور پر افغانستان کو جنگی ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کیے جائیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے چین افغانستان کو عسکری امداد فراہم کر رہا