امام الحق کی جانب سے خاتون کھلاڑی ارم جاوید کو بیٹ کا تحفہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے خاتون کھلاڑی ارم جاوید کو تحفہ پیش کیا، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔امام الحق نے ارم جاوید کوتحفے میں بیٹ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اس سے رنز کا انبار لگائیں گی۔ارم جاوید پاکستان کی طرف سے 15ون ڈے اور 21 ٹی20 میچز کھیل کر خواتین کرکٹ ٹیم میں ایک اچھی بلے باز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔امام الحق نے نیک  تمناؤں  کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کرکٹرکواپنا بلا تحفے میں دیا اور کہا کہ آپ بھی حریف ٹیموں کیخلاف رنز کے انبار لگا دیں۔دونوں کھلاڑیوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی سیلفی بھی ریلیز کی ہے۔ارم جاوید نے امام الحق کو اپنا بھائی قراردیتے ہوئے خوبصورت تحفے کا شکریہ ادا کیا ہے۔