اشتہارات

پاکستان ، زمبابوے دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

site_admin

لاہور :- پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا تھا ۔

پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو رہا ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ، بلاوائیو میں میدان ،دوپہر سوا بارہ بجے سجے گا۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر تین سو آٹھ رنز بنائے تھے اور زمبابوین ٹیم دو سو ایک رنز سے ناکام رہی تھی۔

ایک سو اٹھائیس رنز بنانے والے امام الحق آج بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات