اشتہارات

کھیل کے میدان سے سیاست کو دور رکھا جائے :آفریدی

site_admin

پاکستان اور بھارت 2007 سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے ، دونوں ملکوں کے عوام انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں :بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو

کراچی:-  سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے پر زور دیا ہے۔ بوم بوم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں ملک 2007 سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے، شائقین کرکٹ پاک بھارت کرکٹرز کو ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔ شاہد آفریدی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عالمی کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ پی ایس ایل کو دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات