اشتہارات

یواے ای سے پیپر ورک مکمل، ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان

site_admin

اسلام آباد:  یو اے ای کے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا، تین میں سے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

دوست ممالک یو اے ای کی طرف سے پاکستان کے لیے مالیاتی پیکیج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا، یو اے ای سے 3 میں سے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے منتقل ہوجائیں گے، 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو دیئے جائیں گے، یو اے ای سے 3 ارب ڈالرکی منتقلی مارچ 2019 تک مکمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، یو اے ای سے ملنے والے مالیاتی پیکج پر پاکستان 3.3 فیصد منافع ادا کرے گا، یو اے ای پاکستان کو سعودی عرب جیسا مالیاتی پیکج فراہم کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات