اشتہارات

زلمے خلیل زاد 15 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

site_admin

اسلام آباد:  امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 15 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد 19 جنوری تک پاکستان میں رہیں گے، اس دوران وہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز بھی زلمے خلیل زاد کے ہمراہ ہونگی۔

امریکی نمائندہ خصوصی باقاعد وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد افغانستان سے فوجی انخلا، افغان طالبان سے بات چیت اور افغان عمل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

 

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات