اشتہارات

حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

site_admin

حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نائلہ امجد کو کسوکی روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ سول کورٹ میں پراسیکیوٹر تھیں۔

خاتون سرکاری وکیل کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات