اشتہارات

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ

site_admin

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کرلیا، نئی مردم شماری کے بعد پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلےمیں بلوچستان، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ہوںگی۔ تیسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد صوبوں میں بلدیاتی حلقوں کی تعداد تبدیل ہوجائے گی، مردم شماری کے بعد شماریاتی بلاکس میں بڑی تبدیلی کے باعث نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

 

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات